چین کا جوابی اقدام‘ 4 امریکی عہدیداروں پر پابندی

353

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے سنکیانگ کے معاملے پر تنقید کرنے والے 4امریکی عہدے داروں پر پابندی لگا دی۔چینی وزارت خارجہ کے مطابق جوابی اقدامات میں مذہبی آزادی کے امریکی وفاقی کمیشن کے 4عہدے داروں پر پابندی لگا رہے ہیں۔ ان چاروں افراد کے چین میں داخلے پر پابندی ہوگی اور ان کے چین، ہانگ کانگ اور مکاؤمیں موجود اثاثے منجمد کردیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ امریکا نے سنکیانگ میں ایغور مسلمانوں پر مظالم کے الزام پر چینی سیاستدانوں پر پابندی لگائی تھی۔