عدالت عظمیٰ: ٹنڈو الہیار میں 5 افرادکے قتل میں نامزد ملزم کی ضمانت منظور

212

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عدالت عظمیٰ کراچی رجسٹری نے ٹنڈوالہیار میں 5 افراد کے قتل میں نامزد ملزم عبد المجید کی ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کر لی۔ دوران سماعت عدالت نے ایس ایس پی ٹنڈو الہیارسے کہاکہ اس موٹاپے کے ساتھ آپ کو وردی میں نہیں ہونا چاہیے۔