عدالت عظمیٰ میں ہونے والی کانفرنس منسوخ

134

اسلام آباد (اے پی پی) آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) اراکین کے آئینی دائرہ اختیار پر ورکنگ کمیٹی کی کل سے عدالت عظمیٰ میں ہونے والی کانفرنس منسوخ کر دی گئی۔ کانفرنسں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ورکنگ کمیٹی کا اجلاس کل سے24 دسمبر2021ء تک عدالت عظمیٰ میں ہونا تھا۔