شفیع الیون میرپورخاص سپر لیگ ٹیپ بال کرکٹ کی چیمپیئن بن گئی

432

میرپورخاص(بیورو رپورٹ) مرحوم شفیع الیون میرپورخاص سپر لیگ ٹیپ بال کرکٹ کی چیمپیئن بن گئی،فائنل میں ارباب الیون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8وکٹوں سے شکست، اویس پٹھان فائنل کے مرد میدان قرار پائے،سابق صوبائی وزیر و ایم پی اے ہری رام کشوری لال نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے کمپری ہینسیو گرائونڈ میں کھیلے گئے فائنل میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اربا ب الیون کی ٹیم نے مقررہ 10اوورز میں 148رنز بنائے ڈی ایم مہر نے 52 اور زاہد بروہی نے 23رنز اسکورکئے جواب میں مرحوم شفیع کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اویس پٹھان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 95رنز اسکور کئے فائنل میچ میں آنے والے مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی ہری رام کشوری لال،ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاھ اور پیپلز پارٹی کے رہنماء پیر سید عزت شاہ جیلانی کا تعارف لیگ آرگنائزر بہرام خان نے کھلاڑیوں سے کرایا بعد ازاں ہری رام کشوری لال نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور اپنی جانب سے منتظمین کے لئے 25ہزار روپے دینے کا اعلان کیا اس موقع پرنذیر پہنور،رشید پہنور، واحد حسین پہلوانی، امجد کاظمی، عاطف بلوچ، پرکاش،عرس راجڑ،معروف کمنٹیٹر رانا اشفاق، فہد سلطان چانڈیو،بلال محمود سمیت شائقین کھیل کی بڑی تعداد موجود تھی ۔