ایران میں کووڈ19 اومیکرون قسم کے پہلے کیس کی تشخیص

414

تہران :ایران نے کروناوائرس کی نئی قسم اومیکرون سے متاثرہ پہلے کیس کی تشخیص کا اعلان کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایران میں اب تک قریبا ساڑھے آٹھ کروڑ نفوس پر مشتمل کل آبادی میں سے قریبا 60 فی صد کوکرونا وائرس ویکسین کی دونوں خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔

ایران میں عام طور پرچینی ساختہ سائنوفام ویکسین لگائی جارہی ہے۔اس کے علاوہ روسی ساختہ اسپوتنک فائیواور برطانوی سویڈش دوا سازکمپنی آسٹرازینکا کی تیارکردہ ویکسین بھی استعمال کی جارہی ہے۔

ایرانی حکام نے ویکسین کی دوخوراکیں لگوانے والے افراد پر زوردیا کہ وہ جلد سے جلد اپنی تیسری خوراک بھی لگوالیں۔