پی سی بی ونٹر انٹر کلب کرکٹ چیمپئن شپ’ الکرم اسپورٹس کی فتح

272

پی سی بی ونٹر انٹر کلب کرکٹ چیمپئن شپ میں الکرم اسپورٹس زون ون نے نذیر حسین ینگ فائٹر کرکٹ کلب کو بآسانی 154 رنز سے شکست دے دی۔

ینگ فائٹر گراونڈ پر الکرم اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنائے۔ شہروز علوی نے 7 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 120 رنز بنائے جبکہ اورنگزیب احمد نے 75، اسد اللّٰہ نے 46 اور انس احمد نے 29 رنز اسکور کئے۔

احمد رضا اور شایان احمد نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں نذیر حسین ینگ فائٹر 33.1 اوورز میں 160 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی۔ احمد رضا نے 41 اور شایان احمد نے 34 رنز بنائے۔ حارش کریم اور محب اللہ نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے چار چار جبکہ وقاص علی اور اورنگزیب نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔