عالم اسلام سمیت پوری دنیا افغانستان کی مدد کرے،شہباز شریف

325
تحریک عدم اعتماد عوام کا مطالبہ ہے، شہبازشریف

لاہور:مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شر یف نے کہا ہے کہ افغانستان کا معاملہ بڑا گھمبیر ہے ،وہاں لوگوں کو روٹی اور دوائی کے لالے پڑ گئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ افغانستان میں لوگ بیروزگار ہو چکے ہیں ،افغانستان کے عوام کی امداد کا معاملہ بڑا سنگین ہے ،عالم اسلام سمیت پوری دنیا کا فرض بنتا ہے کہ افغان عوام کی مدد کرے۔

 انہوں نے کہا کہ افغان عوام کو مدد کی جتنی ضرورت آج ہے شاید اس سے پہلے کبھی نہیں تھی، اگر اب بھی عالمی اداروں نے افغانستان کی مدد نہ کی تو افسوس ہوگا۔