درست احتساب کے عمل سے ملک ترقی کر سکتا ہے ‘جاوید ہاشمی

221

جہانیاں(آن لائن)مسلم لیگ(ن)کے رہنما سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ مشرقی پاکستان والوں کا مو قف بھی ووٹ کو عزت دو تھا جسے تسلیم نہ کیے جانے پر ملک دولخت ہوا ، افغانستان دنیا کا ایک سب سے بڑا ایشو بن کر سامنے آرہا ہے،یہاں ایک انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے ،اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی طاقت کو اس کا نوٹس لینا چاہیے ،اپوزیشن اپنا درست رول ادا کررہی ہے لیکن میڈیا پر پابندی ہونے کی وجہ سے ان کی تشہیر نہیں ہو پاتی ہے،اسمگلنگ کی وجہ سے ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے،درست احتساب کا عمل جاری ہو تو ملک ترقی کی جانب گامزن ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جہانیاں میں سینئر صحافی چودھری محمد اسلم دفا مرحوم کے تعزیتی ریفرنس میں شرکت کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔