بلدیاتی انتخابات پرامن ماحول میں ہوئے پی ٹی آ ئی نے وعدہ پورا کردیا‘ پرویز خٹک

161

نوشہرہ(آن لائن ) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا پرامن ماحول میں انعقاد ہوا،تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہوئی ،تحریک انصاف
نے اپنا وعدہ پورا کردیا۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے بلدیاتی الیکشن میں اپنے آبائی گاؤں مانکی شریف میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ پولنگ اسٹیشن کے باہر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے انکا کہناتھا کہ بلدیاتی الیکشن پر ا من ماحول میں ہورہا ہے، عوام جس کو مینڈیٹ دے گئی و ہی کامیاب ہوگا۔