پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے پربھارت میں 3 طلباکو جیل 

441

آگرہ:بھارت میں گزشتہ ماہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران 3 طلبا کے لیے بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کی خوشی جرم بنا دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی فتح کی خوشی منانے پر بھارتی عدالت نے شوکت غنی سمیت تینوں طلبا کو جیل بھیج دیا۔

عدالت نے شوکت غنی نامی طلبا کو پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے کے الزام میں 2 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا ۔

دوسری جانب طلبا کی عدالت میں پیشی پر بھی دائیں بازوکے انتہاپسندوں کی جانب سے نعرے لگائے گئے،آگرہ کے وکلا نے بھی پاکستانی ٹیم کی حمایت کرنے والے طلبا کا کیس لڑنے سے انکار کردیا جبکہ طلبا کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ یہاں پر مسلمانوں کو اقلیت سمجھنے کے باوجود ہر طرح کی سہولیات سے محروم کیا جاتاہے، انصاف کے کٹہرے میں بھی انصاف نہیں ملتا۔