واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن میں حوثی باغیوں نے ایرانی سفیر کی واپسی کے لیے سعودی عرب سے راستہ مانگ لیا۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق حوثی ملیشیا نے درخواست کی ہے کہ صنعامیں ایران کے سفیر حسن ایرلو کو ایران جانے کی اجازت دی جائے۔ ادھر ریاض حکومت کا کہنا ہے کہ کسی بھی ایرانی طیارے کو حوثیوں کے علاقے تک پہنچنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔