پی سی بی ونٹر انٹر کلب کرکٹ چمپئن شپ ‘شاہین کلب کی فتح

303
پی سی بی انٹر کلب کرکٹ چمپئن شپ کے موقع پر کھلاڑیوں کا آفیشلز کے ساتھ گروپ فوٹو

پشاور(جسارت نیوز)پی سی بی ونٹر انٹر کلب کرکٹ چمپئن شپ کے میچ میں شاہین کلب نے اسلامیہ کلب کو 148 رنز سے ہرادیا۔ شاہین کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے پوری ٹیم 148 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ فرحان خالد نے 63، وسیم نے 36، سیف امداد نے 30 اور اسماعیل نے 27 رنز بنائے ۔ اسلامیہ کلب کی جانب سے قاضی صفوان، ملک حیدر علی اور مدثر زیب نے 2، 2 جبکہ محمد شعیب نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب اسلامیہ کلب کی ٹیم 20 اوورز میں 100 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ پانچ کھلاڑی بغیر کوئی رنز بنائے آئوٹ ہوگئے، ساجد اللہ نے 34، ملک حیدر نے علی 22 اور محمد اعزاز نے 19 رنز بنائے۔ شاہین کلب کی جانب سے احمد یار نے 5، طارق نے 3 اور حامد نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ شکیل احمد اور شہزاد احمد شاہ نے امپائرنگ اور شہیر جمال نے اسکورر کے فرائض انجام دیے۔