پاکستان کرکٹ ٹیم کیلیے پہلی بار پاور ہٹنگ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ

66

لاہور (جسارت نیوز)پی سی بی نے کوچز کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کوچز کی تقرری کے لیے اشتہار بھی دے دیا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہائی پرفارمنس کوچ ، بیٹنگ کوچ، بولنگ کوچ ،فیلڈنگ کوچ اور پاور ہٹنگ کوچ کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کیلیے پہلی بار پاور ہٹنگ کوچ کی خدمات حاصل کی جائیں گی جبکہ کوچز نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں تعینات ہوں گے اور کوچز کا کردار نئی نسل کے کرکٹرز پر فوکس ہو گا۔ پی سی بی کے مطابق کوچز کے خواہشمند افراد 17 جنوری تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔