قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کا قلع قمع کیا جائے‘ڈاکٹر ثناء اللہ

178

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے، ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے ہفتے کے روز ایف آئی اے زونل ہیڈ کوارٹرز سندھ کا دورہ کیا۔ ترجمان ایف آئی اے سندھ کے مطابق اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ زون شکیل درانی ، ڈائریکٹر سندھ زون ون عامر فاروقی، ڈائریکٹر سندھ زون ٹو ، نوید نثار خواجہ اور سندھ زون ون کے تمام سرکل سربراہان نے شرکت کی جبکہ پورے پاکستان سے تمام ڈائریکٹرز اور سرکال سربراہان نے بذریعہ زوم میٹنگ شرکت کی ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے سول ایوی ایشن اور دیگر اداروں سے متعلق مقدمات کو جلد از جلد منطقی انجام پر پہنچانے کی ہدایت فرمائی، اس تاکید کے ساتھ کہ اگر اس میں منی لانڈرنگ کا عنصر شامل ہے تو اسے منظر عام پر لایا جائے ؤ اور ملکی اداروں اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا قلع قمع کیا جائے ،ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے مالیاتی اداروں کی جانب سے پورے پاکستان میں جاری کردہ مشتبہ ٹرانزیکشن رپورٹس کا جائزہ لیا۔