اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے افغان وزیرخارجہ مولوی امیرخان متقی نے ملاقات کی ہے۔ترجمان جمعیت علمائے اسلام کے مطابق افغان وزیرخارجہ وفد کیساتھ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں یہ ملاقات ہوئی۔ترجمان نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال سمیت اہم امورپرگفتگو کی۔ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے افغانستان میں پرامن طریقے سے کامیابی پر مبارکباد دی اور طالبان حکومت کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔طالبان رہنماؤں نے عالمی سطح پرطالبان مؤقف کی حمایت پر مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا۔خیال رہے کہ افغان وزیر خارجہ افغانستان میں بگڑ تی انسانی صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے غیرمعمولی اجلاس میں شرکت کے لییاسلام آباد پہنچے ہیں۔