سکھر، محکمہ زراعت کھاد کی بلیک مارکیٹنگ روکنے کیلیے متحرک

102

سکھر( نمائندہ جسارت)محکمہ زراعت کھاد کی بلیک مارکیٹنگ اور اسمگلنگ روکنے کے لیے متحرک ہوگیا، پنوعاقل کے قریب محکمہ زراعت نے کھاد سے بھرا ٹرالر پکڑ لیا ، صالح پٹ کے بعد پنوعاقل میں بائی پاس پر محکمہ زراعت کی ایک ٹیم نے ایڈیشنل ڈائریکٹر عبدالقادر دایو کی قیادت میں کارروائی کرتے ہوئے پنو عاقل سے محراب پور جانے والے کھاد کی بوریوں سے بھرے ٹرالر کو پکڑلیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر عبدالقادر دایو نے بتایا کہ ٹرالر پر1100 سے زائد کھاد کی بوریاں لدی ہوئی ہیں جو کاشتکاروں کو دی جائیں گی۔ ان کا کہناتھا کہ کھاد کی اسمگلنگ روکنے کے لیے مختلف مقامات پر چیکنگ کی جا رہی ہے اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں، جو کھاد برآمد کی جارہی ہے وہ اسی علاقے کے کاشتکاروں کو سرکاری نرخ میں تقسیم کی جارہی ہیں۔