سکھر( نمائندہ جسارت)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پیپلز پارٹی سٹی سکھر کے زیر انتظام پریس کلب کے سامنے گیس کی بندش اور قیمتوں میں اضافے کے خلاف دھرنا دیا گیا، دھرنے کی قیادت پیپلز پارٹی سٹی سکھر کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ارشد مغل نے کی ،دھرنے میں ضلع سکھر کے سیکرٹری اطلاعات لیاقت خالدی، روہڑی سٹی کے جنرل سکرٹری عبدالخالق سولنگی، یوتھ ونگ کے اورنگزیب قریشی، وحید منگی، غضنفر انصاری و کارکنان، لیڈیز ونگ کی قمرالنسا پھلپوٹو، ناہید سومرو، عزرا جمال و لیڈی ورکرز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے عامر نوناری، اسد ملک، غزال مغل و ورکرز لیبر ونگ کے آغا بشیر، لالا سیف، انور سومرو ھاری کمیٹی کے خادم ملک، وقار بھئیو یونین کمیٹیوں کے سابقہ چیئرمین، وائس چیئرمین کونسلز اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔دھرنے میں احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا،جبکہ نااہل، نالائق، نامراد سلیکٹیڈ نیازی حکومت کے نعرے لگائے گئے، دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گئے ہیں کوئی پرسانِ حال نہیں اس حکومت کی نالائقی نے ملک دیوالیہ کر دیا ہے۔