افغان عوام شدید مشکلات کا شکارہیں،عالمی برادری نظر انداز نہ کرے، شاہ محمود قریشی

315

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں دنیا افغانستان کے معاملے پر پر غفلت نہ برتے،افغانستان میں انسانی بحران جنم لے سکتا ہے اسی وجہ سے دنیا کی توجہ افغانستان کی طرف کرنے کیلئے وزرائے خارجہ کانفرنس کا انقعاد کر رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کے جو لوگ افغانستان کے زمینی حقائق سے با خبر ہیں وہ کہہ رہے ہیں کہ بائیڈن انتظامیہ کو اپنی پالیسی کا جائزہ لینا چاہیے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ آج پاکستان کے مؤقف کی تائید میں دنیا بھر سے آوازیں آرہی ہیں ، یورپی یونین پارلیمنٹ کے ارکان کا بھی کہنا ہے کہ افغانستان کی غذائی قلت پر قابو پانا ہماری ذمہ داری ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا ہے افغانستان سے متعلق پیشرفت نظر آرہی ہے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کی غیر معمولی کانفرنس تاریخی ثابت ہوگی۔

افغانستان میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پراسلامی تنظیم کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا۔

او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کے لئے مماینوں کی آمد جاری ہے ، اجلاس میں او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے علاوہ اقوام متحدہ، بین الاقوامی مالیاتی اداروں، امریکا، برطانیہ، فرانس، چین، روس، جرمنی، اور اٹلی کے مندوبین بھی شامل ہوں گے۔