اسلام آباد (جسارت نیوز)بینظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپئن شپ میں کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل لائن مکمل ہو گئی۔ مینز سنگلز کا فائنل کل دوپہردیڑھ بجے جبکہ دیگر فائنل صبح ساڑھے 10بجے کھیلے جائیں گے۔ اسلام آباد ٹینس کمپلکس میں مردوں کے کوارٹر فائنل رائونڈکے میچز میں عقیل خان نے برکت اللہ کو 6-4, 6-4;سے، محمد شعیب نے ہیرا عاشق کو 6-2, 6-4; سے،مزمل مرتضی نے مدثر مرتضی کو 6-0، 6-3سے جبکہ یوسف خلیل نے محمد عابد کو 6-4, 6-4;سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔مردوں کے ڈبلزسیمی فائنل میچز میںعقیل خان/محمد عابدنے عثمان اعجاز/شہزاد خان کو 6-0، 6-4سے جبکہ ہیرا عاشق/یوسف خلیل نے مزمل مرتضی/مدثر مرتضی کو 6-4، 3-6، 10-6سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی۔خواتین کے سیمی فائنلزمیںسارہ محبوب نے ہانیہ نوید کو6-0, 6-1;سے جبکہ اشنا سہیل نے شیزا ساجدکو 6-0، 6-0سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔بوائز انڈر۔ 18 وارٹر فائنل میچز میںحامد اسرارنے نعلین عباس کو 6-1, 6-1; سے،محمد طلحہ خان نے فیضان فیاض کو 6-4, 6-2;سے، عبداللہ عدنان نیتیر محمدکو 6-7(5) 6-3, 6-4;سے اور محمد حذیفہ خان نے احمد نیل کو 7-5، 6-2 سیہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔گرلز انڈر۔سیمی فائنل میںآمنہ علی قیوم نے ساحر علیم کو6-1,6-1; سے اور شیزا ساجد نے سارہ پرویز کو 6-0، 6-0 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔بوائز انڈر۔ 14 کوارٹر فائنل میچز میںاسد زمان نے زوہیب افضل کو 4-0، 4-0سے، محمد ابراہیم اشرف نے حمزہ رومان کو 5-3, 4-2;سے، محمد سالارنے عبداللہ کو 5-3, 5-3;سے جبکہ علی زین نے محمد حاذق عاصم کو 3-5، 5-3، 4-0سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔لڑکیوں کے انڈر۔ 14سیمی فائنلز میںزونیشہ نورنے لالہ رخ ساجدکو 4-1, 4-0;سے اور آمنہ علی قیوم نے زارا خان کو 4-1، 4-1 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ انڈر۔ 12 کوارٹر فائنل میچز میںسمر زمان نے عبدالرحمن کو 4-1, 4-1; سے،حمزہ رومان نے محمد حسن عثمانی کو 4-0، 5-3سے،عبدالباسط نے سید حمزہ کو 4-1,2-4,4-2;سے اورمحمد حاذق عاصم نیماہ رخ ساجدکو 4-0، 4سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔