ہاکی ایشین چیمپئز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کو 3-1سے شکست دے دی

318

رپورٹ: (سید وزیر علی قادری) بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں ہاکی ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ میچ میں بھارت  نے پاکستان کو 3-1 گول سے شکست دے دی۔بھارت ڈریگ فلک سپیشلسٹ ہرمن پریت سنگھ مین آف دی میچ قرار پائے پاکستان کی جانب سے واحد فیلڈ گول جنید منظور نے سکور کیا ایونٹ کے دوسرے میچ میں ایک اعصاب شکن میچ میں کوریا نے میزبان ٹیم بنگلہ دیس کو 2-3 گول سے شکست دیدی۔ جمعہ کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے واحد گول جنید منظور نے کیا۔ بھارت کی جانب سے ہرمنپریت سنگھ نے 2 اور آکاش دیپ سنگھ نے ایک گول کیا اور اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان کی جانب سے گولکیپر مظہر عباس، دفاعی کھلاڑی مبشر علی، ابوبکر محمود، عماد شکیل بٹ اور محمد عبداللہ نے پراعتماد کھیل کا مظاہرہ کیا۔ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ جنوبی کوریا، جاپان، ملائشیا اور میزبان بنگلا دیش کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ ایونٹ میں بھارت اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر7 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ جنوبی کوریا اور جاپان2,2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔پاکستان اپنا پہلا میچ جاپان کے خلاف برابر کرنے میں کامیاب رہا اور پوائنٹس ٹیبل میں اس کی چوتھی پوزیشن ہے۔  ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کو سب سے زیادہ  مرتبہ چیمپیئن رہنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ دونوں ٹیمیں مشترکہ طور پر ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کر رہی ہیں۔ایونٹ کے چوتھے روز کل پاکستان اپنا تیسرا میچ کوریا کے خلاف پاکستانی وقت  ڈھائی بجے دوپہر کھیلے گا۔