پشاور(جسارت نیوز)خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے صوبہ بھر میں کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے اربوں کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جس سے کھلاڑیوں کو ان کی دہلیز پر کھیلوں کی بہترین سہولتیں میسر آئیں گی’وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان صوبہ بھر میں کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے شبانہ روز کام کررہے ہیں جس کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں اب تک کھیلوں کی ایک ہزار سہولیات پراجیکٹ کے تحت 150 سے زائد منصوبے مکمل ہوچکے ہیں اس سلسلے میں گزشتہ روز پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند نے انجینئر عمر خان اور پارس خان کے ہمراہ اپر اور لوئر چترال میں جاری منصوبوں کا جائزہ لیا چترال میں پلے گرائونڈز کی تعمیر اور ان کی بحالی کے لئے 14 منصوبوں کے لئے 112.84 ملین روپے مختص ہیں’پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند نے ہرچن پلے گرائونڈ کا دورہ کیا جہاں بہترین طریقے سے کام مکمل کیا گیا ہے ‘ مستوج پلے گرائونڈ کو بھی مکمل کر لیا گیا ہے چوونچ پلے گرائونڈ کا منصوبہ بھی مکمل کر لیا گیا ہے سوویئیر پلے گرائونڈ لوئر چترال میں پچاس فیصد کام مکمل کر لیا گیاہے ‘پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند نے ان چاروں پلے گرائونڈز کا دورہ کرکے کام کو سراہا اور لوئر چترال کے سوویئر پلے گرائونڈ کے منصوبے کو بھی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی یاد رہے کہ کھیلوں کی ایک ہزار سہولیات پراجیکٹ کے تحت بیرم اپر چترال پلے گرائونڈ کے لئے 6.59 ملین’بونی پلے گرائونڈ کے لئے 4.48 ملین’گوہکڑ پلے گرائونڈ کے لئے 8.91 ‘کرکن ڈربن پلے گرائونڈ کی تعمیر کیلئے 13.62 ملین مختص کیے گئے ہیں۔