پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کے تقرر کا معاملہ ‘جوڈیشل کمیشن اجلاس طلب

64

 

اسلام آباد(آن لائن)چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے پشاور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کے تقرر کے معاملے پر غور کے لیے جوڈیشل کمیشن اجلاس 23 دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ میں7 ایڈیشنل ججز کے تقرر پر غور کیا جائے گا،اجلاس میں ایڈووکیٹ یوسف خان،
ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شمائل احمد بٹ، ایڈووکیٹ فہیم ولی ، ایڈووکیٹ کامران حیات، ایڈووکیٹ نوید اخترکے ناموں پر غور کیا جائے گا،اجلاس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہد خان اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فضل سبحان کے ناموں پر بھی غور کیا جائے گا۔