بہاولنگر میں جعلی سگریٹ منظر عام پر آ گئی

355

بہاول نگر: بہاولنگر میں جعلی دودھ، کھاد اور دیگر اشیاء کے بعد اب جعلی سگریٹ بھی منظر عام پر آ گئی جس سے شہری منہ اور گلے کے موذی مرض میں مبتلا ہونے لگے۔ سول ٹبیکو نامی فیکٹری میں کئی برانڈ کی سگریٹ کے ساتھ ساتھ یونیورسل ٹبیکو کمپنی مردان کا رجسٹرڈ کیفے سگریٹ بھی جعلی تیار کیا جا رہا ہے۔

 جسے کوئی روکنے والا نہیں، ان جعلی سگریٹ سے ضلع بھر کے شہری  منہ اور گلے کے موذی مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں. جعلی سگریٹ کی تیاری سے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے اور اس صنعت سے وابستہ کارکنوں کا معاشی استحصال بھی ہو رہا ہے۔

 جس پر بہاولنگر کے شہری اور ٹبیکو کمپنیوں کے خلاف  پنجاب بھر ملازمین کےساتھ شہریوں نے بینرز اٹھا کر شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ فوری طور پر چشتیاں روڈ بہاولنگر میں قائم سول ٹبیکو نامی کمپنی کو سیل کیا جائے اور جعلی سگریٹ بنانے والوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔