مافیاز کے سربراہ روزانہ عمران خان کے ساتھ بیٹھتے ہیں، حمزہ شہباز

293

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا چوتھا سال ہے کہاں ہیں 50 لاکھ گھر ؟ عمران نیازی کو بنی گالہ میں بیٹھ کر غریب کے دکھ نظر نہیں آتے۔

تمام مافیاز کے سربراہ روزانہ عمران خان کے ساتھ بیٹھتے ہیں ،پٹرول پر قیمت کم کر کے اس پر ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے، عمران خان نے اقتدار میں آکر ڈھونگ رچایا ہوا ہے ،پاکستان میں لوگ مہنگائی سے پس رہے ہیں ،کسانوں کو کھاد تک نہیں مل رہی کیا اس شخص کی پیشی نہیں ہونی چاہیے جس نے لوگوں کو دھوکہ دیا، پیشیوں کا تماشہ 4 سالوں سے چل رہا ہے ،قانون کے احترام میں ہم عدالتوں میں آتے ہیں، نیا پاکستان بنانے کے دعویداروںکو اپنی ناکامیوںکا جواب دینا پڑے گا۔ عدالت میںپیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ تین سال سے عوام کو دھوکہ دیا جا رہا ہے، معیشت تباہ ہوچکی، مہنگائی نے لوگوں کا جینا حرام کر دیا، پٹرول کی قیمت کم کر کے سیلز ٹیکس بڑھا دیا گیا، عمران خان نے قوم کے ساتھ کھلواڑ کیا، جھوٹے حکمرانوں کا محاسبہ کرنا ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ ایک کلو چینی کیلئے لوگوں کو لائنوں میں لگنے پر مجبور کر دیا گیا، معاشی ماہرین کہہ رہے ہیں پاکستان دیوالیہ ہوچکاہے، آج یوریا کھاد کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے، آج مریضوں کے پاس دوا خریدنے کے پیسے نہیں ہیں۔انہوںنے کہاکہ کہتے ہیں گیس صبح، دوپہر، شام آئے گی لیکن گیس بالکل بھی نہیں آرہی کیا قوم بھکاری ہے، عوام کو ایک کروڑ نوکریاں دینے والے ملک میں کیا کر رہے ہیں ،پی ٹی آئی حکومت کا چوتھا سال ہے کہاں ہیں 50 لاکھ گھر، عمران نیازی کو بنی گالہ میں بیٹھ کر غریب کے دکھ نظر نہیں آتے۔

 یہ دعوے کرتے تھے کہ گندم کی بمپر کراپ ہو گی ،قوم کے بچے آج بھوکے ہیں اور لوگوں کو ادویات نہیں مل رہیں ،ان لوگوں کو عوام کو بھوک میں مبتلا کرنے اور جھوٹ کا حساب دینا ہوگا ،یہ کھلاڑی نہیں یہ کھلواڑ کر رہے ہیں ،شرم کرو تمہارے دور میں تو ایک کلو میٹر سڑک تک نہیں بنی۔

انہوں نے کہا کہ آج عوام کی آنکھوں میں خون ہے ،قوم کو دہشتگردی کے ناسور کیخلاف متحد ہونا ہو گا۔