اسلام آباد: وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ میں نے اپنے دورے کے اندر سندھ میں پولیس گردی دیکھی۔
تحریک انصاف کے کارکنان لاوارث نہیں پولیس گردی سے نجات دلائیں گے۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران حلیم عادل شیخ نے مراد سعید کو لاڑکانہ اور سکھر کے دورے کی دعوت بھی دی۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے دورے کی دعوت قبول کرلی، 29 اور 30 ڈسمبر کو وہ سکھر، لاڑکانہ کا دو روزہ دورہ کریں گے، ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر نے سندھ میں پیپلزپارٹی کے غیرآئینی اقدامات پر وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔ اپوزیشن لیڈر نے وفاقی وزیر کو کالے سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس پر بھی بریفنگ دی۔ پیپلزپارٹی کے غیر جمہوری، آئینی اقدام کو قومی اسمبلی میں اٹھانے پر بھی گفتگو کی گئی۔
حلیم عادل شیخ نے گفتگو کرتے ہوے کہا آپ قومی اسمبلی میں وزیراعلیٰ سندھ کی تقریر اور کالے قانون کے خلاف سندھ کے عوام کی ترجمانی کریں۔ مراد سعید نے کہا میں نے اپنے دورے کے اندر سندھ میں پولیس گردی دیکھی۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف کے کارکنان لاوارث نہیں پولیس گردی سے نجات دلائیں گے۔ انہوں نے کہا سندھ کی عوام کو پہلا موٹروے تحریک انصاف دینے جارہی ہے۔ سکھر، حیدرآباد موٹروے کا جلد وزیراعظم خود آکر افتتاح کریں گے۔
انہوں نے کہا بلوچستان میں بھی ہزاروں کلومیٹر روڈز این ایچ بنارہی ہے۔ چھوٹے صوبوں کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔وفاقی وزیر مراد سعید نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جلد اس خونی روڈ سے عوام کی جان چھوٹے گی،