سندھ کے شہر لاڑکانہ کے ضلع میں قائم سرکاری اسکول کے 95 ٹیچرز اور عملے کا گزشتہ پانچ سال سے غیر حاضر رہنے اور گھر بیٹھ تنخواہ لینے کا انکشاف ہوا ہے جس پر محکمہ تعلیم کا غیر حاضر اساتذہ کو ملازمت سے برطرفی کا اعلان کرتے ہوئے ‘واقعے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق لاڑکانہ ضلع میں پچانوے پرائمری اسکول ٹیچر اور دیگرعملے کی گزشتہ پانچ سال سے گھر بیٹھے تنخواہ لینے کا انکشاف بائیو میٹرک حاضری کے وقت ہوا۔محکمہ تعلیم کے افسران جب نے پرائمری اسکول ٹیچرز بائیو میٹرک حاضری لسٹ حاصل کی تو معلوم ہوا کہ تمام ہی اساتذہ اور عملہ گزشتہ پانچ سال سے غیر حاضر ہے۔محکمہ تعلیم نے غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کو ملازمت سے برطرف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔محکمہ تعلیم کے مطابق غیرحاضر رہنے والوں میں اکثریت خاتون ٹیچرزکی ہے، ان تمام اساتذہ اور عملے کو گزشتہ برس شو کاز نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔