لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کے منی بجٹ قومی سلامتی اور خود مختاری کا سودا ہے، اسے ہم کبھی بھی منظور نہیں ہونے دیں گے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہونے کے باوجود قوم کو ریلیف نہیں دیا گیا جب کہ عالمی منڈی میں جب بھی قیمتیں بڑھتی ہیں تو پاکستان میں بلا تاخیر قیمتوں میں اضافہ کردیا جاتا ہے جس سے غریب عوام کی کمر دوہری ہو جاتی ہے.انہوں نے کہا کہ اگرمنی بجٹ منظور کرایا گیا تو پاکستان کی نئی اسٹیبلشمنٹ کا نام آئی ایم ایف ہوگا،منی بجٹ پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے، اسی لیے اسے متحدہ اپوزیشن کی قوت سے روکیں گے۔
مسلم لیگ ن کے صدر نے مطالبہ کیا ہے کہ سستے پاکستان کا پروپیگنڈا کرنے کے بجائے منی بجٹ واپس لیا جائے اور اگر منی بجٹ منظور ہواتو پاکستان کی معاشی خود مختاری ہار جائے گی۔