چین نے امریکا کے مستردہ کردہ ڈیزائن پر ہائپر سونک طیارہ بنالیا

88

بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے جدید ترین ہائپرسونک لڑاکا طیارے کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس کا ڈیزائن 20 سال پہلے امریکی ادارے ناسا نے مسترد کردیا تھا ۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق یہ ڈیزائن 1990 ء کے عشرے میںناسا سے وابستہ چینی چیف انجینئر منگ ہانگ تانگ نے بنایا تھا ، جسے امریکی حکام نے مسترد کردیاتھا ۔2000 ء میں امریکا اور چین میں تناؤ بڑھنے کے بعد منگ ہانگ تانگ سمیت درجنوں چینی ماہرین اپنے وطن واپس آگئے اور تقریباً اسی زمانے میں چین نے بھی ہائپرسونک طیارے کے منصوبے پر کام کا آغاز کردیا۔ واضح رہے کہ ہر وہ چیز جوآواز سے 5گنا یا اس سے بھی زیادہ رفتار سے حرکت کرسکے، اسے ہائپرسونک کہا جاتا ہے۔