راولپنڈی ( آن لائن )پاک ایران سرحد پر سیکورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں لانس نائیک شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک، ایران سرحد پر بلوچستان کے عبدوئی سیکٹر میں سیکورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گرد گروہ نے حملہ کیا، اس موقع پر دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لانس نائیک ظہیر احمد شہید ہوگیا تاہم جوابی کارروائی میں حملہ آور دہشت گردوں کو فرار ہوتے ہوئے بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ شہید لانس نائیک ظہیر کا تعلق نوشکی سے ہے، پاکستانی سیکورٹی فورسز دشمن عناصر کی کارروائیاں ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں، تاہم دشمن ایسی کارروائیوں سے بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کے درپے ہے۔