عدالت عظمیٰ نے توہین رسالت کیس کا حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روک دیا

166

اسلام آباد (آن لائن)عدالت عظمیٰ نے طاہر نقاش اور دیگر کے مقدمے سے توہین رسالت کی دفعات خارج کرنے کی درخواستوں پر سماعت کے موقع پر ٹرائل کورٹ کو توہین رسالت کیس کا حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روکتے ہوئے معاملے کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی۔ عدالت عظمیٰ نے اس موقع پر کیس کے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرنے سمیت مذکورہ کیس میں توہین رسالت کی شکایت دائر کرنے والے شہریوں کو بھی نوٹسز جاری کر دیے ۔ کیس کی سماعت جسٹس سردار طارق کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے کی۔