سکھر،جماعت اسلامی کی ایک روزہ تربیت گاہ میں کارکنان کی شرکت

175

سکھر( نمائند ہ جسارت) جماعت اسلامی کی ایک روزہ تربیت گاہ برائے کارکنان حرا پبلک اسکول سکھر میں منعقد ہوئی۔ تربیت گاہ میں ضلع بھر سے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تربیت گاہ کے مختلف سیشنوں میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ،امیر صوبہ سندھ محمد حسین محنتی ، امیر ضلع سکھرایڈوکیٹ سلطان لاشاری، نائب امرائے صوبہ سندھ ممتاز حسین سہتو، حافظ نصراللہ عزیز، نائب قیم صوبہ عبدالحفیظ بجارانی، ڈپٹی سیکرٹری مولانا حزب اللہ جکھرو، امیر سکھر زبیر حفیظ شیخ،نائب قیم ضلع عبدالحلیم تنیو، سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا، جبکہ جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا،صدر جے آئی یوتھ سندھ محمد حسن کھوسہ،سرفراز صدیقی،جے آئی یوتھ ضلع سکھر کے صدر عبدالحمید تنیو ،جمعیت طلبہ عربیہ ضلع سکھر کے منتظم حافظ واجد حسین گھمرو سمیت دیگر نے شرکت کی۔