لاڑکانہ ،گندگی کے ڈھیر میں تبدیل

100

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ کے گنجان آبادی نظر محلہ، ایس آئی یو ٹی روڈ، بیگم نصر بھٹو گرلز کالج روڈ، بازیگر پل روڈ، نظر محلہ، بھینس کالونی سمیت متعدد علاقے میونسپل افسران اور عملے کی عدم توجہ کے باعث گندے پانی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ جگہ جگہ گندگی کے باعث مرد، خواتین اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے متعلق شہریوں کی جانب سے متعدد بار چیف میونسپل آفیسر ڈاکٹر جاوید عباسی کو شکایتیں کرچکے تاہم ان کی عدم توجہ اور لاپرواہی کے باعث شہری اذیت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔شہریوں نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔