لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) دادو کے شہر میہڑ کے قریب گاؤں گھاڑی جاگیر میں گھر کے باہر روڈ کراس کرنے کے دوران تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے چار سالہ بچی فضیلہ چانڈیو شدید زخمی ہوگئی جسے اہل خانہ کی جانب سے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ اس موقع پر زخمی بچی کے اہل خانہ نے بتایا کہ ڈیپر برادری سے تعلق رکھنے والے موٹرسائیکل سوار نوجوان نے گھر کے باہر روڈ کراس کرنے کے دوران ہماری بچی کو ٹکر مارکر زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگیا ہے۔