چین میں 2025 تک مسافر طیاروں کی تعداد 5ہزار سے تجاوز کرجائے گی

394

چین کی شہری ہوا بازی کی نقل و حمل کی صنعت مسلسل ترقی کی شروعات کرتے ہوئے اگلے 20 سالوں میں مجموعی طور پر 7ہزار 646 نئے مسافر طیارے شامل کرے گی۔

چین کے ایوی ایشن انڈسٹری ڈویلپمنٹ ریسرچ سنٹر کی جاری کردہ رپورٹس کے مطابق، 2025 تک، چین میں مسافر طیاروں کی کل تعداد5ہزار343 تک پہنچ جائے گی۔اگرچہ کوویڈ-19 کی وبا  نے عالمی ہوا بازی کی مارکیٹ کو شدید متاثر کیا ہے، تاہم  چین وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے موثر ملکی اقدامات کی وجہ سے ایک روشن مقام کے طور پر سامنے آیا ہے۔

چینی ایئر لائنز کو آئندہ دو دہائیوں کے دوران 7ہزار646 نئے مسافر بردار اور 650 کارگو طیاروں کی ضرورت ہوگی۔ رپورٹس کے مطابق، 2040 تک سول ہیلی کاپٹروں کی تعداد 10ہزار سے تجاوز کر جائے گی۔