نیلم، پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلانے کی مہم کاافتتاح کردیا گیا

802

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمتین نے پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلانے کی مہم کاافتتاح کردیا۔

5روزہ پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلانے کی مہم 13 سے 17دسمبرتک جاری رہے گی ۔ضلع بھرکے34ہزا رسے زائد بچوں کو پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گئے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس آٹھ مقام میں ایس پی ساجد عمران، اسسٹنٹ کمشنر سید عمران عباس نقوی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید مبشر گیلانی ودیگر نے پولیو ویکسین او وٹامن اے کے قطرے پلاکر مہم میں حصہ لیا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمتین نے افتتاحی تقریب کے موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ضلع ہذا میں 207 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر کے 34565بچوں کو13 تا17 دسمبر 2021 کو پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلائیں گی ۔ اس کے علاوہ 31 طبی مراکز پر بچوں کو پولیو او وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گweb سفر کرنیوالے والدین کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کے لیے 8 ٹرانزٹ پوائنٹ چلہانہ، جوا، کنڈلشاہی، آٹھ مقام، دواریاں، دودھنیال، شاردہ اور کیل میں خصوصی مراکز قائم کئے گئے ہیں اس کے علاوہ ٹیموں کی نگرانی کے لیے یونین کونسل کی سطح پر 59 ایریا انچارج مقرر کیے گئے ہیں۔ جبکہ یونین کونسل کی سطح پر نگرانی اور رپورٹنگ کیلئے 13 تربیت یافتہ USMO,S تعینات کیئے گئے ہیں۔ اور 4 تحصیل وضلعی سطح پر ڈسٹرکٹ مانیٹرز بھی مقرر کئے گئے ۔ پولیو کنٹرول روم پہلے سے ڈسٹرکٹ آفس نیلم میں قائم ہے۔

جبکہ ایک پولیو کنٹرول روم ڈپٹی آفس میں بھی قائم کیاگیاہے ۔ جہاں روزانہ کی بنیاد پر سینئر نمائندہ ہرروز صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک کنٹرول روم میں حاضر ہوگا۔ پولیو ویکسین او روٹامن اے کے قطروں کی افتتاحی تقریب میں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیراگل ، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن پولیوخواجہ ضیائوالدین سمیت صحت عامہ کے سٹاف نے شرکت کی ۔