چین کی حمایت میں نکاراگوا نے تائیوان کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردئیے 

252

ماناگوا وسطی امریکی ملک نکاراگوا نے چین کی حمایت کرتے ہوئے تائیوان کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نکاراگوا کے وزیر خارجہ ڈینس مونکاڈا نے ایک بیان میں کہا کہ بیجنگ میں واحد قانونی حکومت موجود ہے جو پورے چین کی نمائندگی کرتی ہے۔ بیجنگ حکومت تائیوان کو اپنا ایک صوبہ قرار دیتی ہے اور ضرورت پڑنے پر طاقت کے زور پر تائی پے کے ساتھ دوبارہ اتحاد کا ارادہ رکھتی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ چین کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے کہ تائیوان کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کیا جائے۔ اس وقت صرف چودہ ایسے ممالک ہیں جو تائیوان کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرتے ہیں۔