پی ایس ایل 7 میں فرنچائزز نے کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کے لیے حتمی شکل دیدی

270

پی ایس ایل 7 میں فرنچائزز نے کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کے لیے حتمی شکل دے دی۔

پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم اور عماد وسیم کو پلاٹینیم کیٹیگری میں برقرار رکھا گیا ہے، ڈائمنڈ کیٹگری میں محمد نبی اور فاسٹ بولر محمد عامر شامل ہیں۔ کراچی کنگز کے جو کلارک کو گولڈ کیٹگری میں برقرار رکھا گیا ہے اور وہ برانڈ ایمبسیڈر بھی ہوں گے۔ اسی طرح اوپنر شرجیل خان، آل راؤنڈر عامر یامین اور محمد الیاس کو گولڈ کیٹگری میں برقرار رکھا گیا ہے۔ لاہور قلندرز نے لیگ اسپنر راشد خان کو برقرار رکھا ہے، ریلی روسو ملتان سلطانز کے ساتھ ہی رہیں گے، پشاور زلمی نے لیونگ اسٹون کو برقرار رکھا ہے۔ الیکس یلز اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو برقرار رکھا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا پلیئرز ڈرافٹ 12 دسمبر کو لاہور میں ہوگا، پلیئرز ڈرافٹ کے لیے 32 ممالک سے 425 کھلاڑی رجسٹرڈ ہیں۔ہر فرنچائز کے پاس 18 کھلاڑی منتخب کرنے کا اختیار ہوگا، پلاٹینیم، ڈائمنڈ، گولڈ میں تین تین، سلور میں 5 کھلاڑی منتخب کیے جائیں گے۔امرجنگ اور سپلیمنٹری کیٹیگری سے دو، دو کھلاڑیوں کا انتخاب ہوگا۔پاکستان سپر لیگ 7 کا آغاز آئندہ سال 27 جنوری سے ہو گا۔ ایونٹ کے15 میچز کراچی اور 19میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

پی ایس ایل کا افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کیدرمیان کھیلا جائیگا اور 28جنوری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی مدمقابل ہوں گے۔