چین کے جنوبی شہر شین ژین اور مشرقی صوبے جیانگ شی کے شہر گانژو کے درمیان تیز رفتار ٹرین سروس کا باضابطہ آغاز ہوگیا اور گزشتہ روز پہلی بلٹ ٹرین گانژو سے روانہ ہوئی۔
گانژو شین ژین ہائی سپیڈ ریلوے، 350 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے ساتھ 434 کلومیٹر کی مجموعی لمبائی پر مشتمل ہے، موجودہ ٹرین کے پانچ گھنٹے سے زیادہ کا سفر تیز ترین ٹرین کے ذریعے ایک گھنٹہ 49 منٹ تک مختصر ہوجائے گا۔13 اسٹیشنوں پر مشتمل یہ ریلوے لائن چین کی بیجنگ -ہانگ کانگ ریلوے کی بالائی شاخ سے منسلک ہے۔