ملکہ کو ہسار مری کے نجی ہوٹل میں ایل پی جی گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ، تین کمسن بچے اور ان کی ماں زخمی، زخمیوں میں تین سالہ ابراہیم 9 ماہ کی میناہل 5 سالہ ماہم ان بچوں کی والدہ مریم شامل ہیں، ریسکیو 1122کی دو ایمرجنسی ایمبولنس موقع پر پہنچ گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق تمام افراد کا تعلق سرگودھا سے ہے،زخمیوں کو ابتداء طبی امداد دینے کے بعد سول ہسپتال مری شفٹ کر دیا گیا۔