کوئٹہ ٹاؤن کے نو منتخب صدر کے اعزاز میں عشائیہ

370

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ ٹاؤن کے نو منتخب صدراور اراکین ایگزیکٹو کمیٹی کے اعزاز میں اہلیانِ کوئٹہ ٹاؤن کی جانب سے عشائیہ کی تقریب منعقد کی گئی،تقریب میں سیاسی ،سماجی اور مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے بھی شرکت کی،تقریب میں جماعت اسلامی کے رہنما اور پبلک ایڈ کمیٹی ضلع شرقی گلشن کے صدر سید قطب احمد ، دولت ترین ،ڈاکٹر احمد،ریاض اللہ کاکا خیل اور دیگرنے کوئٹہ ٹائون کے نو منتخب صدر نذیر اللہ محسود کو اجرک پیش کی اور انہیں کامیابی پر مبارک باد پیش کی اور ک تمنائوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر JUI بزنس فورم کے صدر امین اللہ خان، عدنان رضوی اور نائب ناظم علاقہ اسعد شفیق بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ کوئٹہ ٹائون میں 14برس بعد انتخابات منعقد ہوئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نذیر اللہ محسود نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کوئٹہ ٹائون کے رہاہشیوں نے ان پر جس اعتماد اور بھروسے کا اظہار کیا ہے وہ اپنی ٹیم کے ساتھ اس پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔