سانحہ سیالکوٹ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا ملے گی‘شاہ محمود

173

ملتان(اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ کی بھر پور مذمت کرتاہوںاورواقعے میںملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا ملے گی،ہمارا نظام عدل ان افراد کو سخت سزا دے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ رکن عالم سہروردی کے سالانہ عرس کی تقریب کے موقع پر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمے دارملک ہے، اسے خطے میں اپنی ذمے داریوں کا بھرپور احساس ہے اور یہاں بسنے والوں کی اکثریت اعتدال پسند ہے،سانحہ سیالکوٹ کی مذمت کرتے ہیں، علمااور تمام مکاتب فکر سے وابستہ طبقات بھی اس واقعے کی نا صرف مذمت کریں بلکہ لا تعلقی کا اظہار کریں۔وزیر خارجہ نے کہاکہ ایک طبقہ پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش میں لگا رہتا ہے، ہمیں ان سے محتاط رہنا ہوگا اور یہ اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو گا۔