منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف اورحمزہ کیخلاف چالان تیار

123

لاہور(نمائندہ جسارت)ایف آئی اے نے العربیہ اور رمضان شوگر ملز کے حوالے سے منی لانڈرنگ مقدمے میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف ،ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز اور دیگر کے خلاف چالان تیار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام آج(ہفتہ کو)بینکنگ جرائم عدالت میں چالان جمع کرائیں گے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے چالان میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو مرکزی ملزم نامزد کیا ہے۔ شہباز شریف خاندان کے چند ملازمین سمیت 17 سے زاید افراد کو چالان میں نامزد کیا گیا ہے۔ شریف فیملی کے سی ایف او محمد عثمان کو بھی ملزم نامزد کیا گیا
ہے۔یاد رہے شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بینکنگ جرائم کورٹ سے عبوری ضمانت لے رکھی ہے ۔بینکنگ عدالت کے روبرو شہباز شریف اور حمزہ نے ایف آئی اے کی جانب سے طلبی پر گرفتاری سے بچنے کے لیے درخواست ضمانت دائر کی ہے جس میں ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔