چین اور نکاراگوا کاباہمی سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان

318

 نکاراگوا کی جانب سے تائیوان انتظامیہ کے ساتھ سرکاری روابط  منقطع کرنے کے بعد چین اور نکاراگوا نے  باہمی سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا ہے ۔

تاحال دنیا کے 181ممالک  چین کے ساتھ  سفارتی تعلقات قائم کر چکے ہیں ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ “ون چائنا اصول” عالمی برادری کے عمومی  اتفاق رائے کا مظہر ہیجسے کوئی  بھی طاقت نہیں روک سکتی ہے ۔ دنیا میں صرف ایک چین ہے۔

عوامی جمہوریہ چین کی حکومت واحد قانونی حکومت ہے جو پورے چین کی نمائندگی کرتی ہے، اور تائیوان چینی سرزمین کا ایک ناقابل تقسیم حصہ ہے۔نکاراگوا نے غیر مشروط طور پر چین کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کیے ہیں، اور وعدہ کیا ہے کہ وہ تائیوان کے ساتھ کوئی سرکاری رابطہ نہیں رکھے گا اور نہ ہی کوئی سرکاری تبادلہ کرے گا، جس سے ایک بار پھر یہ ثابت ہوتا ہے کہ “ون چائنا اصول” عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے اور اسے چیلنج نہیں کیا جا سکتا ہے۔

چین اورنکاراگوا کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد دونوں ممالک باہمی احترام، مساوات اور باہمی مفاد کی بنیاد پر مختلف شعبوں میں تعاون کریں گے تاکہ دونوں ممالک اور ان کے عوام کو فائدہ پہنچ سکے۔