ہم نے دنیا میں انسانی حقوق کے فروغ میں مثبت کردار ادا کیا، چین

395

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے جانگ جون نے “انسانی حقوق کے عالمی دن” کے موقع  کہا ہے کہ، انسانی حقوق کا تحفظ اور مساوات کو فروغ دینا ،بنی نوع انسان کا مشترکہ مثالی نظریہ اور چینی عوام کی جانفشانی سے کی جانے والی جستجو ہے۔

اپنے خطاب میں انہوںنے کہا چینی عوام کے انسانی حقوق سے لطف اندوز ہونے کی سطح میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور چین نے دنیا میں انسانی حقوق کے فروغ میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔جانگ جون نیکہا کہ انسانی حقوق کا فروغ اور تحفظ ایک متحرک عمل ہے۔ آج کی دنیا کو متعدد سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، مساوات کے حصول کی خاطر  ہمیں مسلسل کوششیں کرتے رہنا چاہیے۔

سب کے لیے برابری کے حصول کے لیے ہمیں ویکسین کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانا چاہیے، پورے عزم کے ساتھ نسل پرستی اور نسلی امتیاز کو ختم کرنا چاہیے، اپنی ترقی کی راہ  منتخب کرنے کے حوالے سے تمام ممالک کے انتخاب کے حق کا احترام کرنا چاہیے نیز سیاست اور دوہرے معیار کو ترک کرنا چاہیے۔ جانگ جون نے اپنے خطاب کے اختتام پر کہا کہ چین، بہتر انسانی حقوق کے حصول کی راہ پر گامزن ہے  اور اس کے قدم نہیں رکیں گے۔

انہوں نے دنیا کو دعوت دی کہ ،آئیں مل کر ایک خوبصورت دنیا کی تعمیر کے لیے کام کریں جہاں “ہر ایک کو تمام انسانی حقوق حاصل ہوں۔