آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز ٹریوس ہیڈ نے انگلینڈ کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری جڑ دی۔جمعہ کو برسبین کے گابا سٹیڈیم میں کھیلے جارہے پانچ میچوں کی ایشز سیریز کے ابتدائی ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ٹریوس ہیڈ نے پہلی اننگز انگلینڈ ٹیم کے بائولر ز کی خوب دھلائی کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی میچ میں پوزیشن مستحکم بنادی ۔ ٹریوس ہیڈ نے 148گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے4خوبصورت چھکوں اور 14چوکوں کی مدد سے انفرادی 152رنز بنائے۔ یہ ٹریوس ہیڈ کے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری ہے۔ ٹریوس ہیڈ کو 152کے انفرادی سکور پر مارک ووڈ نے کلین بولڈ کیا۔