امریکی سمٹ میں شرکت سے انکار پر چین پاکستان سے خوش

244

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی جانب سے امریکی سمٹ میں شرکت سے انکار کے بعد چین پاکستان سے خوش ۔ پاکستان ہمارا اصلی آہنی بھائی ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے محکمہ اطلاعات کے ترجمان لیجیان ژاؤ کا ٹویٹ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے امریکا میں ہونے والے سمٹ فار ڈیموکریسی کی دعوت کو ٹھکراتے ہوئے سمٹ میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔پاکستان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے چین کی جانب سے پاکستان کے حق میں بڑا بیان جاری کیا گیا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے محکمہ اطلاعات کے ترجمان لیجیان ژاؤ کی جانب سے عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان کے حق میں بیان جاری کیا گیا ہے۔اپنے ٹویٹ میں لیجیان ژاؤ نے لکھا کہ پاکستان نے ڈیموکریسی سمٹ میں شرکت سے انکار کر دیا۔ اصلی آہنی بھائی!۔چین نے پاکستان کو امریکی سمٹ میں شرکت سے انکار پر اصلی آہنی بھائی (آئرن برادر) کا خطاب دیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان امریکا میں شیڈول بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت سے معذرت کر چکا ہے۔ پاکستان کو امریکا کی جانب سے جمہوریت سے متعلق سمٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ڈیموکریسی ورچوئل سمٹ نامی ایونٹ 9 اور 10 دسمبر کو شیڈول ہے جس میں کئی ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔