لاڑکانہ، محکمہ تعلیم کا کلرک فائرنگ سے ہلاک

142

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) تھانہ سول لائن کی حدود لاہوری محلہ میں محکمہ تعلیم کے کلرک سلیم مغیری کو نا معلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد فائرنگ کرکے شدید زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگئے ۔پولیس نے تفصیلات معلوم کرنے کے بعد زخمی کو تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال منتقل کردیا جہاں دوران علاج وہ دم توڑگیا۔ اس موقع پر مقتول کے ورثا نے بتایا کہ سلیم مغیری گھر سے نماز پڑھنے گیا تھا جہاں فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا گیا، پولیس کے مطابق واقعے کے بعد شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔تمام جلد اصل حقائق سامنے آئیں گے، دوسری جانب آخری اطلاع موصول ہونے تک واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا اور کوئی گرفتاری عمل میں آسکی۔