ہاتھی نے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے گرائونڈ اسٹاف کے 2کارکنوں کی جان لے لی

511

سری لنکا کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے گرانڈ اسٹاف کے 2کارکن ہاتھی کے حملے میں ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کیمطابق دونوں کارکنان سری لنکن کے ضلع ہمبنٹوٹا کے   مہندا راجا پاکسا انٹرنیشنل اسٹیڈیم کے باہر گھر جاتے ہوئے ہاتھی کے حملے کا نشانہ بنے۔ سری لنکن کرکٹ آفیشل کا کہنا ہے دونوں کارکنوں کی لاشیں اسٹیڈیم سے 500میٹر کے فاصلے سے ملیں۔

خیال کیا جارہاہے کہ دونوں کارکنوں پر ایک ہی ہاتھی نے حملہ کیا۔واضح رہے کہ سری لنکا کے دیہی علاقوں میں ہاتھیوں کے حملے کوئی معمولی بات نہیں ہے۔