حوثیوں کیلئے ایرانی ہتھیاروں کی دو کھیپ ضبط کی گئیں، امریکی وزارت انصاف

240

امریکی وزارت انصاف نے کہا ہے کہ بحیرہ عرب میں ایرانی ہتھیاروں کی دو کھیپوں کو ضبط کیا گیا ‘ضبط کیے گئے ہتھیاروں میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے 171 میزائل اور 8 بکتر بند شکن میزائل شامل ہیں‘ یہ اسلحہ یمن میں حوثیوں کے لیے بھیجا جا رہا تھا‘ایرانی ہتھیاروں اور تیل کی ضبطی 2020ء  کے مختلف عرصوں میں عمل میں آئی۔

  وزارت انصاف کے بیان کے مطابق  بحیرہ عرب میں ایرانی ہتھیاروں کی دو کھیپوں کو ضبط کیا گیا ہے ۔ وزارت کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ضبط کیے گئے ہتھیاروں میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے 171 میزائل اور 8 بکتر بند شکن میزائل شامل ہیں‘ یہ اسلحہ یمن میں حوثیوں کے لیے بھیجا جا رہا تھا‘ایرانی ہتھیاروں اور تیل کی ضبطی 2020ء کے مختلف عرصوں میں عمل میں آئی۔ امریکی بحریہ نے مذکورہ ہتھیار بحیرہ عرب میں اپنی معمول کی سیکورٹی کارروائیوں کے دوران میں دو بحری جہازوں سے برآمد کیے۔

وزارت انصاف کے بیان میں بتایا گیا کہ یہ ہتھیار ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے یمن میں حوثیوں کے لیے بھیجے جا رہے تھے۔امریکی بحریہ کے مطابق اس نے بحیرہ عرب میں 11 لاکھ بیرل ایرانی پٹرولیم مصنوعات بھی ضبط کیں۔ مزید برآں ضبط شدہ ایرانی تیل فروخت کر کے اس سے حاصل تقریبا 2.7 کروڑ ڈالر کی رقم دہشت گردی کا شکار ہونے والے افراد کے فنڈ میں جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی۔

امریکی بحریہ کی مرکزی کمان نے واضح کیا کہ ضبط کیے گیے ہتھیار بحیرہ عرب میں دو جہازوں سے برآمد کیا گیا جن پر کوئی پرچم نہیں تھا۔ یہ کارروائیاں 25 نومبر 2019ء  اور 9 فروری 2020ء کو کی گئیں۔ امریکی وزارت انصاف میں قومی سلامتی کے شعبے میں پبلک پراسیکیوٹر کے معاون میتھیو اولسن کے مطابق ان دونوں صورتوں میں امریکی تصرف ایرانی حکومت کے اور پاسداران انقلاب کے حمایت یافتہ جرائم پیشہ نیٹ ورک کے لیے کاری ضرب ہے۔