پاکستان کو سرسبز و صاف بنانے کے حوالے سے چین اور پاکستان کا ملکر کام کرنے کا عزم 

354

پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ  نے کہا ہے کہ چین وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے کلین گرین پاکستان پروگرام سمیت مختلف موجودہ ماحول دوست منصوبوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین  پاکستان کو درپیش موسمی خطرات سے نمٹنے کے لیے بھی ہرسطح پراپنا کردار ادا کرے گا تاکہ لوگوں کی زندگیوں اور ان کے ذریعہ معاش کو ان خطرات سے تحفظ فراہم کرسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بروز بدھ دارالحکومت اسلام آباد میں واقع  چین کے سفارتخانے میں پاکستان کو سات ہزار پودے عطیہ کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔

تاہم اس تقریب سے وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم نے اپنے خطاب میں چائنہ کے سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ پودے پاکستان کو سرسبز بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہونگے جو نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے ملک کے مختلف ہائی ویز کے اطراف میں لگائے جائیں گے۔ معاون خصوصی ملک امین اسلم پاک  چین دوستی کے تحت ملک میں جاری مختلف منصوبوں کو ماحول دوست بنانایا جارہا ہے۔

انہوں چائنہ کے سفیر کی جانب سے وزیر اعظم عمران خآن کے کلین گرین پاکستان وژن کے تحت شروع کیے گئے ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کو کامیاب کرنے کے لیے ہم ممکن مدد فراہم کرنے کے پر بھی انتہائی دلی طور پربھی شکریہ ادا کیا۔ معاون خصوصی نے مزید کہا کہ پاکستان چائنہ کیسرسبز منصوبوں اور پائیدار زراعت، آبپاشی، پانی کے تحفظ اور صاف توانائی  کے منصوبوں کی ماحول دست طریقوں سے لاگوکرنے کے تجربوں سے سیکھنے کا خواہ ہے اور اس حوالے سے چائنیز حکومت سے ہر سطح پر رابطے ہیں